اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبوں کی تقسیم پر عوام سے رائے لینے میں کوئی ممانعت نہیں، ملک محمد احمد خان

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ صوبوں کی تقسیم پر عوام سے رائے لینے میں کوئی ممانعت نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر گفتگو ہوتی رہنی چاہئے، ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں موجود ہے، صدر آصف علی زرداری کی خوبی ہے کہ وہ بات سنتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا تھا، تو سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہو گی؟ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات چیت اور مکالمہ جاری رہنا چاہیے، مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز سندھ وطنیت کی بات کی، اس پر بھی بحث ہونی چاہئے، وحدت کی سوچ اور اس کے پس منظر پر بھی گفتگو ضروری ہے، پیپلز پارٹی نے پنجاب کی تقسیم سے متعلق قرارداد پر ووٹ دیا، اگر وہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب کی تقسیم کی حمایت کیوں کی؟

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خون بہانے کی بات کی، سوال یہ ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر خونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ کسی کا گھر جلانا اور تشدد کرنا سیاسی حق کیسے ہو سکتا ہے؟ بلاول بھٹو کے پارلیمانی مؤقف اور حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلوں نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شامل ہے، جبکہ منتخب حکومتوں کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے بھی جمہوری نظام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے