اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور سمیت پنجاب میں تھیٹرز کے فنکاروں کو ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور مانیٹرنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے 10 سے زائد تھیٹر ہالز کے متعدد فنکاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور، شیخوپورہ، گجرات، بھکر، میلسی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے تھیٹر ہالز میں دورانِ ڈراما سی سی ٹی وی کیمرے بند پائے گئے، جس کے باعث تھیٹرز کی ای مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب مبینہ غیر اخلاقی پرفارمنس پر اداکار راشد کمال، حرا خان، زرتاش خان، سوہا خان اور منال خان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر آپریشنز مغیث بن عزیز  نے متعلقہ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے