اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب چیریٹیز کمیشن کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن کا آغاز

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب چیریٹیز کمیشن کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق اب تک 68 دینی مدارس نے رجسٹریشن کیلئے سائن اَپ مکمل کر لیا ہے، جبکہ 24 مدارس نے رجسٹریشن کیلئے تمام مطلوبہ ڈیٹا جمع کروا دیا ہے، پنجاب چیریٹیز کمیشن نے 19 دینی مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی جاری کر دیئے ہیں، مدارس کی رہنمائی اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مدارس رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن کا عمل آن لائن پورٹل کے ذریعے آسان اور تیز رفتار بنایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق مدارس کی رجسٹریشن شفاف طریقہ کار کے تحت درخواست جمع کروانے کے صرف 7 دن کے اندر مکمل کی جا رہی ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجئس ایجوکیشن (DGRE) یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ مدارس بھی پنجاب چیریٹیز کمیشن میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد مدارس کو قانونی و انتظامی تقاضے پورے کرنے اور اپنے نام سے بینک اکاؤنٹس کھلوانے میں سہولت ملے گی، جبکہ عطیات کے نظام میں شفافیت اور عطیہ دہندگان کا اعتماد بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب چیریٹیز کمیشن نے مدارس سے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے، اس سلسلے میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے 2 ہزار 756 مدارس جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے ایک ہزار 646 مدارس سے رابطہ کیا گیا، مدارس کے ساتھ بالمشافہ رابطوں کیلئے 31 اجلاس اور دورے بھی کئے گئے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دارالعلوم جامعہ نعیمیہ، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف، جامعہ الرشید لاہور کیمپس، رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان سمیت متعدد دینی مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، پنجاب چیریٹیز کمیشن میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے اور مدارس کی سہولت کیلئے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان اور مربوط بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے