اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کے دور دراز مقامات پر تفریحی دوروں پر پابندی عائد

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے دور دراز مقامات پر ٹرپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق سکولوں کو صرف ضلع لاہور یا 50 کلومیٹر کے دائرے میں تفریحی اور تعلیمی دوروں کی اجازت ہو گی، سکولوں میں زیرو پیریڈ کے دوران روزانہ طلبہ کو انگریزی کا ایک نیا لفظ سکھایا جائے، جبکہ طلبہ اس لفظ کو استعمال کرتے ہوئے جملے بھی بنائیں گے۔

تمام سکولوں میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنانے، سکولوں کی خوبصورتی کیلئے خود مدد کے تحت اقدامات کرنے اور سرکاری سکولوں کے کلاس رومز کی دیواروں کو رنگین بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سکولوں میں جاری تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد میں غفلت برتنے والوں کے خلاف ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور سفر کے دوران ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ تمام سکولوں کو نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے