(لاہور نیوز) پنجاب میں آئندہ سال ہونے والے بورڈ امتحانات کیلئے نہم سے بارہویں جماعت تک سمارٹ سلیبس جاری کر دیا گیا۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا) نے سمارٹ سلیبس کے اجراء کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کر لیا ہے، پہلے مرحلے میں نہم اور گیارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس جاری کیا گیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے میں میٹرک اور بارہویں جماعت کا سمارٹ سلیبس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پیکٹا کی جانب سے کمپیوٹر اور مسیحی سلیبس کا سمارٹ سلیبس بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ میٹرک ٹیک کا سمارٹ سلیبس بھی جاری کر دیا گیا ہے، تاہم میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ترجمتہ القرآن اور اخلاقیات کے مضامین کا سمارٹ سلیبس تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔
آئندہ سال ہونے والے بورڈ امتحانات سمارٹ سلیبس کے مطابق لئے جائیں گے، جس کے تحت طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کو مدنظر رکھنا ہو گا۔
