اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری دیدی گئی

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کی منظوری دے دی۔

 پہلے مرحلے میں لاہور سمیت 18 ضلعی گروپوں جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں انتخابات کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے انتخابی تیاریوں کا عمل آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 نومبر 2026 کو جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق پنجاب حکومت نے 16 نومبر کو بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھجوائی تھی، جس سے الیکشن کمیشن نے اتفاق کرلیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، پاکپتن، سیالکوٹ اور اوکاڑہ سمیت 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں چکوال و تلہ گنگ، راولپنڈی و مری، ڈیرہ غازی خان و تونسہ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر بھی شامل ہیں۔

اِسی طرح دوسرے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان سمیت مزید 18 ضلعی گروپوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، اس مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ و وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی اور جہلم شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں مظفرگڑھ و کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان میں بھی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری پیشگی انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور انتخابی تیاریوں کا عمل مزید آگے بڑھایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے