اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسان سے سستی گندم خرید کر عوام کو مہنگا آٹا فروخت کیا جا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے باعث عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ آٹا بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت 5 ہزار 800 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، جبکہ کسانوں سے یہی گندم زیادہ سے زیادہ 3 ہزار 500 روپے فی من خریدی گئی تھی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کسان سے 3 ہزار 500 روپے فی من خریدی جانے والی گندم مارکیٹ میں 5 ہزار 800 روپے تک کیسے پہنچ گئی؟ اس پورے عمل کے دوران درمیان میں کون لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، فلور ملز ایسوسی ایشن بھی متعدد مرتبہ شکایت کر چکی ہے کہ انہیں انتہائی ناقص معیار کی گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، گندم کی خریداری سے لے کر مارکیٹ میں فروخت تک قیمتوں کے فرق اور اس سے فائدہ اٹھانے والے عناصر کا تعین کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے