اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لاہور میں لاپرواہی سے ڈرائیو کرنے پر خاتون ٹک ٹاکر گرفتار

09 Nov 2026
09 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کی خلاف ورزی پر خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر کار ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر نور بٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق احمد کے مطابق خاتون ڈرائیور نور نے سی بی ڈی ایریا میں گاڑی زگ زیگ انداز میں چلاتے ہوئے خطرناک ڈرائیونگ کی جس کی فوٹیج بھی سامنے آئیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے، جبکہ خاتون کو کلمہ چوک کے قریب روک کر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر نور بٹ بتائی گئی ہے جبکہ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن ساجد خلیل کے بیان پر درج کیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے