اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام پورہ میں اشتہاری ملزمہ کا پولیس پارٹی پر اینٹوں سے حملہ، سب انسپکٹر زخمی

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاری ملزمہ نے پولیس پارٹی پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے باعث سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں اشتہاری ملزمہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے کے دوران پولیس پارٹی کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایس ایچ او ویمن ریس کورس نے لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی تو ضرر کے مقدمے میں مطلوب ملزمہ نے پولیس اہلکاروں پر اینٹوں سے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں پٹرولنگ گاڑی پر موجود سب انسپکٹر طارق کے چہرے پر چوٹیں آئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف کارِ سرکار میں مزاحمت کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق زخمی سب انسپکٹر کا میڈیکولیگل معائنہ جاری ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں گرفتار ملزمہ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے