اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن، مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(لاہور نیوز) جعلی چیکوں اور فراڈ کے ذریعے شہریوں سے رقوم ہتھیانے والے ملزمان ای پولیس ایپ کی مدد سے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران ڈولفن سکواڈ نے شیخوپورہ، خانیوال اور لاہور پولیس کو مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کارروائی کے دوران ای پولیس ایپ کی مدد سے شناخت کیا گیا، گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں تینوں اضلاع کے تھانوں کو مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان جعلی چیکوں اور فراڈ کے ذریعے شہریوں سے رقوم ہتھیانے میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان طلحہ، عمیر، افضل سمیت دیگر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے فراڈ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے