اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں ٹریفک اہلکار کی عبوری ضمانت مسترد

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے شادمان میں موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ٹریفک پولیس اہلکار سلطان الحق کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے ٹریفک اہلکار سلطان الحق کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موٹر سائیکل سوار محمد زین بغیر ہیلمٹ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا اسے روکنے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل سوار نے لاپرواہی سے ٹریفک اہلکار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوئے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد زین کی ہلاکت ایک حادثہ تھی اور عدالت سے عبوری ضمانت کی توثیق کی استدعا کی، دوسری جانب اسسٹنٹ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد آصف اقبال نے عدالت کو بتایا کہ 26 اگست کو ٹریفک اہلکار نے سڑک کے درمیان جا کر محمد زین کو دھکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ زین موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوا اور اس کے سر کی ہڈی ٹوٹ گئی، محمد زین ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد یکم ستمبر 2026 کو دم توڑ گیا، پراسیکیوٹر  نے بتایا کہ مقتول کے لواحقین کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونے پر تسلیم بی بی نے استغاثہ دائر کیا۔

استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد زین کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل کا واقعہ ہے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ٹریفک پولیس اہلکار سلطان الحق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے