اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کی کارروائیاں، متعدد گینگز کے کارندے گرفتار

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو قتل کے ملزمان سمیت متعدد گینگز کے 12 سے زائد کارندے گرفتار کر لئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن رانا زاہد حسین نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن کی مختلف تھانوں کی انویسٹی گیشن پولیس کی اہم کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں، پولیس نے دو قتل کے مقدمات میں ملوث ملزمان، گاڑیوں سے چوری کرنے والے گینگ، گھروں میں نقب زنی کرنے والے ملزمان سمیت متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن رانا زاہد حسین کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری محمد عمران کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم نے لڑائی جھگڑا چھڑوانے کے دوران محمد عمران کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا، زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے 16 سالہ فیضان احمد کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کا تندور پر کام کرنے والے فیضان سے روٹی کے پیسوں پر جھگڑا ہوا، جس پر انہوں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے ٹریفک سگنلز پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے کھٹکھٹا کر شہریوں کو باتوں میں الجھانے اور قیمتی سامان چوری کرنے والے گینگ کے چھ ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کے پانچ ساتھی شامل ہیں، ملزمان گاڑیوں کے ڈرائیورز کو باتوں میں لگا کر موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے تھے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 لاکھ 40 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔

رانا زاہد حسین نے مزید بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے شہری سید نادر عباس کے گھر سے 12 تولے سونے کے زیورات چوری ہونے کا معمہ حل کرتے ہوئے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا اور چوری کئے گئے تمام زیورات برآمد کر لئے۔

انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر چوری کرنے والے گینگ کے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن میں گینگ کا سرغنہ اور اس کے دو ساتھی شامل ہیں، ملزمان سے گاڑی کی دو بیٹریاں، دو سٹیزن گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ہنجروال پولیس نے بھی اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک سال قبل اغواء ہونے والی خاتون کو تلاش کرکے بحفاظت اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا، خاتون کے سابق شوہر نے اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون نے عدالت سے خلع لینے کے بعد دوسری شادی کر لی تھی۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رانا زاہد حسین کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، خواتین کے اغواء میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے انہیں عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے