اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 418.00 زندہ مرغی
  • 606.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

18 Nov 2026
18 Nov 2026

(ویب ڈیسک) اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی دوحہ میں کر دی گئی۔

تقریب میں پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد سمیت تمام کپتانوں نے شرکت کی۔ ٹرافی رونمائی کے موقع پر تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے کیک بھی کاٹا۔

علم میں رہے کہ 50 اوورز پر مشتمل اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 19 سے 29 نومبر تک دوحہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان شاہینز کی قیادت عبدالصمد کریں گے۔ پاکستان شاہینز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز کا اگلا میچ 22 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا اور تیسرا میچ نیپال کے خلاف 24 نومبر کو شیڈول ہے۔

عبدالصمد کی قیادت میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز سکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے