اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پڑ ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہو گیا، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس 47 اور ثاقب خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ طیب عارف 46، محمد طہٰ اور بابر اعظم 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے اور 29 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا۔

پہلے سیشن سے واپس آنے کے بعد بغیر کسی اضافے کے رضا اللہ نے سری لنکن بیٹنگ لائن کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ کرڈالا یوں مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم کا 97 کے مجموعی اسکور پر 8 واں کھلاڑی محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوا پھر بغیر کسی اضافے اور عامر جمال نے سری لنکن بیٹرز کی لائن پر ایک اور ڈینٹ مارا، پھر 98 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے سری لنکن بیٹنگ کا کام ہی تمام کرڈالا۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال، محمد عباس اور رضا اللہ 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی، یوں سری لنکا نے 35.3 اوورز کا سامنا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے