اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور ویسٹ انڈیز میں قومی ویمنز سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

شین ڈائٹز اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کی تھی۔

علم میں رہے کہ 51 سالہ شین ڈائٹز بنگلا دیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر ہونے پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کرکٹ کی شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

شین ڈائٹز کا کہنا تھا کہ 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ان کا ہدف ہے، تاہم ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے