17 Nov 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے دونوں ٹیموں پر جرمانے عائد کر دیے۔
آئی سی سی کے مطابق سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 50 فیصد جبکہ پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی سری لنکا کے 15 اور پاکستان کے 5 پوائنٹس منہا کردیے گئے ہیں۔
