اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاک بھارت ہاکی میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کے لیے بہت ضروری ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاک بھارت ہاکی میچ کی ویور شپ دیگر تمام ہاکی میچز سے بڑھ کر ہے اور پاک بھارت میچز کا ہونا فیڈریشنز کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

طیب اکرام کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ حالات بہتر ہوں گے اور امن کا پیغام جائے گا جس سے ہاکی کا بھی فائدہ ہو گا۔

صدر ایف آئی ایچ نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کے لیے 7 ماہ پہلے پاکستان سے بات ہوئی اور اُمید تھی کہ پاکستان ٹیم شرکت کرے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، یہ ملکی وقار کی بات ہے، تاہم ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرتی۔

طیب اکرام نے کہا ہے کہ میں ایک مرتبہ پھر تصدیق کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ پاکستان کو دیا گیا ہے، ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے انعقاد سے پاکستان میں ہاکی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 30 چالیس برسوں میں سارا فوکس نیشنل ہاکی ٹیم پر رہا ہے، ٹیم جیت جائے تو کہا جاتا ہے کہ ہاکی کی بحالی ہو گئی ہے اور ہار جائے تو اس کے برعکس بات کہی جاتی ہے۔

صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی ایونٹس کا ہونا بہت ضروری ہے اور اسی سے ہاکی کی بحالی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے