اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آن لائن پتنگ فروشی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، پتنگیں اور چرخیاں برآمد

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) پتنگ بازی کے سامان کی غیرقانونی فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگ فروشی میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ایم اے او کالج کے قریب دورانِ پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت آصف، نواز اور انس کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 410 پتنگیں اور 4 چرخیاں برآمد کر لیں۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق گرفتار ملزمان پتنگیں تیار کرنے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے ڈیلیور کرتے تھے، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے سامان کی غیرقانونی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے