اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور کی 25 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کا حکم

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر کی 25 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے اس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو مراسلے جاری کر دیے ہیں، جن میں ٹریفک کی روانی، شہریوں کی حفاظت اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2014 کے رول 54 کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اپنے علاقے میں ٹریفک مینجمنٹ اور سڑکوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے، جبکہ رول 54(3)(a) کے تحت مناسب سکیورٹی انتظامات کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی محفوظ اور بلاتعطل نقل و حرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے انتظامیہ کو اندرونی سڑکوں، مشترکہ مقامات اور داخلی و خارجی راستوں کا مؤثر انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مناسب سائن بورڈز، روڈ مارکنگ اور لین ڈسپلن یقینی بنایا جائے، جبکہ سوسائٹیز کے اندر گاڑیوں کی رفتار کنٹرول کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اس کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی کا مناسب نظام قائم کرنے، حادثات کے ممکنہ خطرات والے مقامات کی نشاندہی کرکے فوری اصلاحی اقدامات کرنے اور رش کے اوقات سمیت خصوصی تقریبات کے دوران ٹریفک کو منظم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ ٹریفک قوانین، متعلقہ قواعد اور منظور شدہ منصوبوں کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرے اور قوانین پر عملدرآمد کے لیے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ساتھ رابطہ اور تعاون یقینی بنائے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں محفوظ ٹریفک ماحول کا قیام ہے۔

مراسلوں کی نقول چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے