17 Nov 2026
(لاہور نیوز) نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گینگ کے دو مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے شہریوں کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق بکر منڈی کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان کامران اور عامر کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر شہریوں کو لوٹنے کی غرض سے وہاں موجود تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
