اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک بحال، بدر اور غوری ایکسپریس تاحال بند

16 Nov 2026
16 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے ٹریک ساڑھے تین ماہ بعد بحال کر دیا گیا، تاہم لاہور سے فیصل آباد اور شورکوٹ کے درمیان چلنے والی دو اہم ٹرینیں بدر اور غوری ایکسپریس تاحال بحال نہ ہو سکیں۔

تفصیلات کے مطابق 27 جولائی کو سیلاب کے باعث مسن کالر کے مقام پر ریلوے ٹریک اور پل متاثر ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا، ریلوے انتظامیہ نے ساڑھے تین ماہ بعد ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کیا، جبکہ وزیر ریلوے نے گزشتہ روز مسن کالر سے بحال ہونے والے ٹریک کا افتتاح کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کی بحالی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، دوسری جانب قراقرم اور شالیمار ایکسپریس کو ان کے اصل روٹس پر بحال کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹرینیں براستہ فیصل آباد کراچی کیلئے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دو اہم ٹرینوں کی عدم بحالی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق بدر اور غوری ایکسپریس کی کمرشل مینجمنٹ نجی کنٹریکٹرز کے پاس ہے اور نجی انتظامیہ دونوں ٹرینوں کی دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بدر اور غوری ایکسپریس 20 نومبر سے بحال کر دی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے