16 Nov 2026
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات کے باوجود انتخابی عمل میں حصہ لے گی۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ صوبوں اور انتظامی یونٹس میں اضافے کا مطالبہ غیر جمہوری یا غیر آئینی نہیں ہے، ریفرنڈم کی تاریخ بہت بھیانک ہے، ماضی میں کوئی بھی ریفرنڈم عزت حاصل نہیں کر سکا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم سے آئینی رکاوٹ دور نہیں ہو گی بلکہ ایک مرتبہ پھر آئین کا حلیہ بگاڑا جائے گا، عوام جانتے ہیں کہ یہ جعلی حکومتیں ہیں اور انہیں فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا ہے۔
