اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں، جرم ہے، سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں: ملک احمد خان

14 Nov 2026
14 Nov 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے ماحول میں کسی بھی ملک میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا فروغ ممکن نہیں، تاہم پاکستان میں غیر یقینی حالات کے باوجود سرمایہ کاری کرنے والے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے ہیرو ہیں، دہشتگردی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ایک جرم ہے، جس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور بھرپور مقابلہ ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری افراد اور تجارتی برادری خراجِ تحسین کی مستحق ہے۔

دہشتگردی کا ایک واقعہ پوری معیشت، سٹاک مارکیٹ اور کاروباری ماحول کو متاثر کر سکتا ہے، اس کے باوجود ملک میں بڑے پیمانے پر صنعتوں اور دیگر کاروباروں میں سرمایہ کاری کرنا قابلِ قدر اقدام ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے دہشتگردی کے خلاف حکومت، فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کے عزم کو بھی سراہا، بندوق اٹھانے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے ساتھ سیاسی حل تلاش نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ایسے عناصر کا مقابلہ کرکے ان کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ملک احمد خان نے ماضی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان جہاد، سٹریٹجک ڈیپتھ اور بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پاکستان میں آباد کرنے جیسے فیصلوں کے اثرات آج سامنے آ رہے ہیں، ان پالیسیوں کے نتائج ملک اور آنے والی نسلیں کئی دہائیوں سے بھگت رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف موجودہ عزم کو برقرار رکھنا ضروری ہے، کیونکہ اس مسئلے نے پاکستانی عوام کو طویل عرصے سے خوف کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق سوال پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جتنے زیادہ انتظامی یونٹس قائم کیے جائیں گے، ان کے لیے اتنے ہی زیادہ مالی وسائل اور بجٹ درکار ہوں گے، اس لیے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر اخراجات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے