13 Nov 2026
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس طلب کر لیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اجلاس 16 نومبر 2026 بروز سوموار دوپہر 2 بجے ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔
