اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اندرون لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا بڑا آپریشن، 10 قیمتی کمرشل دکانیں سیل

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) متروکہ وقف املاک بورڈ نے غیر قانونی قابضین اور کرایہ نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اندرون لاہور میں 10 قیمتی کمرشل دکانیں سیل کر دیں۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کی ہدایت پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ون سیدہ سمیرا رضوی نے پولیس کی معاونت سے دہلی گیٹ میں تاریخی مسجد وزیر خان کے قریب واقع اتفاق سینٹر اور فلیٹ سینٹر کی 10 دکانیں سیل کیں۔

حکام کے مطابق دکانیں طویل عرصے سے کرایہ ادا نہ کرنے اور بھاری واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کی گئی ہیں۔ سیل کی گئی دکانوں کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کی جانب سے بھی معاونت فراہم کی گئی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے اپنی قیمتی املاک کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے اور غیر قانونی قابضین و کرایہ نادہندگان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کی ہدایات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے