اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملتان روڈ پر تیز رفتار مزدا کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) ملتان روڈ پر ستارہ حلال ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار مزدا نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا خاوند موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ کے اندر گیا ہوا تھا جبکہ خاتون باہر کھڑی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار مزدا نے اسے ٹکر مار دی۔ خاتون شدید زخمی ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔

واقعے کی اطلاع 15 پر ملتے ہی مانگا منڈی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث مزدا ڈرائیور بابر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے حادثے میں ملوث مزدا بھی قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے