اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے اختیارات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو منتقل

13 Nov 2026
13 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے زمین اور جائیداد کی رجسٹریوں کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے اختیارات کی منتقلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اب زمین اور جائیداد کی رجسٹریاں کرنے کے مجاز ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نے رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 6 کے تحت یہ اختیارات تفویض کیے ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

حکومتی فیصلے کے تحت زمین اور جائیداد کی رجسٹریاں صرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ای رجسٹریشن نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں رجسٹریشن کے اختیارات حاصل کرنے والے افسران کی نگرانی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز رجسٹریشن افسران کی کارکردگی کی نگرانی اور مؤثر چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے۔

بورڈ آف ریونیو نے فیصلے سے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے