اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کنٹریکٹ پر پُر کرنے کا فیصلہ

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی خالی آسامیاں کنٹریکٹ پر پُر کی جائیں گی، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیاں بھی کنٹریکٹ بنیادوں پر پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت سینئر رجسٹرار اور اسسٹنٹ پروفیسر کی بھرتیاں بی ایس 18، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی بی ایس 19 جبکہ پروفیسر کی خالی آسامیوں پر بی ایس 20 میں کنٹریکٹ تقرریاں کی جائیں گی۔

میڈیکل اداروں میں کنٹریکٹ تقرریاں تین سال کے لیے ہوں گی جبکہ تسلی بخش کارکردگی پر کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع بھی ممکن ہو گی۔

کلینیکل اور بیسک سائنسز کی مختلف اسپیشلٹیز میں بھرتیاں کی جائیں گی، ابتدائی بھرتی کے کوٹے میں مختص خالی آسامیوں پر بھی نیا طریقہ کار لاگو ہوگا۔

پنجاب کابینہ نے 19 اکتوبر 2026 کو کنٹریکٹ بھرتیوں کی منظوری دی تھی، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں اور ٹیچنگ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

نئی پالیسی کا مقصد تدریسی عملے کی کمی دور کرنا اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے