اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں: مریم نواز

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں۔

پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر میں کیا گیا، جس میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار شریک ہوئے، فورم میں پچاس سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد مندوبین نے شرکت کی، فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد معدنی شعبے کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے، پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ہے، پنجاب پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ قدرتی وسائل اور غیر معمولی صلاحیت موجود ہے، پاکستان کے قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے، پنجاب کے دریاؤں میں قدرتی طور پر بہنے والا خالص سونا موجود ہے، پنجاب میں کوئلے، گرینائٹ، پنک سالٹ اور راک سالٹ کے ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں سونے کی مقدار معلوم کرنے کیلئے سروے جاری ہیں، پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے وافر ذخائر کے شواہد ملے ہیں، دریائی ریت اور بجری میں سونے کے علاوہ قیمتی معدنیات اور دھاتیں بھی موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے قدرتی وسائل کو مشترکہ دولت اور خوش حالی میں بدلنا چاہتے ہیں، پنجاب کے معدنی وسائل سے استفادہ کیلئے تجارتی شراکت داریوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ پنجاب میں کاروبار کیلئے سستے نرخوں پر زمین دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے