اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام عوامی فلاح کی بہترین مثالیں ہیں، عظمیٰ بخاری

12 Nov 2026
12 Nov 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام عوامی فلاح کی بہترین مثالیں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز سیاست اور سیاسی مفاد کیلئے نہیں ہوتی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے متعدد اقدامات سیاست نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کیلئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمت کارڈ اور دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز کے نمایاں فلاحی اقدامات ہیں، پنجاب میں خواتین کی فلاح و بہبود اور معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کیلئے اقدامات جاری ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام نو بیاہتا جوڑوں کیلئے خصوصی دعائیں اور محبت کا پیغام بھیجا ہے، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھی ان کی دعاؤں میں شامل ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب کی ماں کا خطاب طلبہ کی جانب سے دیا گیا، ایک طالب علم نے نظم کے ذریعے انہیں ماں کا رتبہ دیا، یہ پنجاب کیلئے فخر کی بات ہے کہ آج ایک ماں، بہن اور بیٹی وزیراعلیٰ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز دنیاوی ترقی کے ساتھ دین اور آخرت کے بارے میں بھی سوچتی ہیں، ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو مصنوعی اعضا فراہم کرنا بھی نیکی اور انسانیت کی خدمت کا کام ہے۔

خواتین کے حقوق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب کسی خاتون کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو وزیراعلیٰ مریم نواز اس کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، عورت کی سرعام تذلیل اس کی عزت نفس پر گہرا زخم لگاتی ہے، کسی خاتون کو تھپڑ مارنا محض معمولی جرم نہیں بلکہ اس کی عزت نفس پر حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خواتین کے حقوق اور عزت کے تحفظ کیلئے آواز اٹھاتی ہیں، میاں بیوی کے رشتے میں محبت، اتفاق اور احترام ضروری ہے، شوہر کو بیوی اور بیوی کو شوہر کی عزت کرنی چاہئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج عورت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہے اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے