اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کھلاڑیوں کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا موقع ہے، ہیڈ کوچ پی سی بی

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتیں منوانے اور ٹیسٹ کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے،

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر بات کی، انہوں نے کہا کہ طیب عارف نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

مائیک ہیسن کے مطابق محمد طحہ ٹاپ آرڈر بلے باز ہیں اور گزشتہ دو ڈومیسٹک سیزنز میں ان کی فارم اچھی رہی ہے جبکہ سمیر منہاس بہت اچھے ٹیلنٹ کے مالک ہیں اور ٹاپ آرڈر میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد سلیمان مڈل آرڈر کے کھلاڑی ہیں اور اسپن باؤلنگ بہت اچھی کھیلتے ہیں، ثاقب خان ڈومیسٹک کرکٹ کے تجربہ کار اور بہترین کارکردگی دکھانے والے باؤلر ہیں، جو ریڈ بال کرکٹ میں طویل اسپیلز کروا سکتے ہیں۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ علی شبیر ایکسپریس فاسٹ باؤلر ہیں، جو وکٹوں پر حملہ کرنے کے ساتھ اچھی شارٹ باؤلنگ بھی کروا سکتے ہیں، مائیک ہیسن نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے پاس سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ہے۔ جن کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا، وہ ٹیسٹ کرکٹ کا بہترین تجربہ حاصل کریں گے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے