اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا ٹیسٹ سیریز: رضا اللہ اور میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو میچ جتوائیں: محمد عباس

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ رضاء اللہ اور میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو میچ جتوائیں۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ رضاء اللہ پاکستان کے لیے اچھا اضافہ ہے، اس نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کیا۔

انہوں نے کہا کہ رضاء اللہ نے پچھلے سال میرے خلاف ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کھیلا تھا، وہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہے، ہماری پریکٹس اچھی جارہی ہے، تمام کھلاڑی میچ پریکٹس میں ہیں جو پاکستان کے لیے اچھا ہے۔

محمد عباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں فارم میں ہوں اور کوشش ہوگی کہ اسی کارکردگی کو جاری رکھوں، پاکستان میں ایک بڑی پرفارمنس باقی ہے، کوشش ہوگی کہ یہاں بھی بورڈ پر میرا نام آئے۔

فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں پاکستان میں کوئی ڈومیسٹک کرکٹ نہیں چھوڑتا اور جب فارغ ہوتا ہوں تو کاؤنٹی کھیلتا ہوں یہی چیز مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی دکھانے میں مدد دیتی ہے۔

اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ ہر ٹیم اچھی ہوتی ہے، کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی ، ہر میچ اور ہر دن بہت اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کی موجودہ ٹیم میں کافی زیادہ نوجوان کھلاڑی ہیں، بورڈ نے نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دیا ہے لہٰذا اب ان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی سکلز کا مظاہرہ دکھا کر مستقبل کے لیے اپنی جگہ پکی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد عباس نے کہا کہ پچ ابھی میں نے دیکھی نہیں ہے مگر جب پچ دیکھیں گے تو اس حساب سے ٹیم بنائیں گے اور میں اپنا تجربہ نئے کھلاڑیوں سے شیئر بھی کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے