08 Nov 2026
(لاہور نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا۔
عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کی پاکستان ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز سکواڈ کا حصہ تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
