اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں: بابر اعظم

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔

ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کا اچھا کمبی نیشن ہے جبکہ 6 سے 7 کھلاڑی نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، انگلینڈ میں ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ چیمپئن شپ سے باہر ہو چکے ہیں اور اگلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچتے ہیں، بطور کپتان کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں بہتر فیصلے کریں۔

بابر اعظم کے مطابق اپنی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے۔ ٹیم کا انتخاب کوچ اور سلیکٹرز نے کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے