شہرکی خبریں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا، ایئرکوالٹی انڈیکس 248 ریکارڈ
08 Nov 2026
08 Nov 2026
(لاہور نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا.
شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح 300 سے تجاوز کر گئی، اقبال ٹاؤن 312، سی ای آرپی میں آلودگی کی شرح 280 ریکارڈ، برقی روڈ 248، بیدیاں میں آلودگی کی شرح 242 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح244ریکارڈکی گئی ہے، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
