اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کا موسم خشک، فضائی آلودگی میں اضافہ، پاکستان میں چھٹا نمبر

08 Nov 2026
08 Nov 2026

(لاہور نیوز) شہر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 293 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو آلودہ فضا کا سامنا ہے۔

مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب دکھائی دے رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 424 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 412 ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کی موجودہ سطح صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز، کھلی فضا میں ورزش محدود رکھنے اور باہر نکلتے وقت حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے