07 Nov 2026
(لاہور نیوز) کنال روڈ پر ٹھوکر فلائی اوور کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔
ٹریکٹر کا فرنٹ ٹائر برسٹ ہونے سے ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیمیوں کی مدد سے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جناح ہسپتال منتقل کئے گئے دونوں زخمی دم توڑ گئے، جن کی شناخت نہ ہو سکی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
