08 Nov 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی معاملات پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
