اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار

07 Nov 2026
07 Nov 2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے 24 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 90 روز میں نئے انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اعظم خان نے امتیاز گل اور دیگر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو الیکشن کمیشن نوٹیفائی کرکے اپنے آئین کے رول 17 کے مطابق نئے انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کے مطابق انتخابی شیڈول کے اعلان سے نتائج کے اعلان تک تمام عمل 90 روز میں مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتخابی عمل مکمل ہونے تک وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق ڈائریکٹر نیشنل سپورٹس فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کو ایڈہاک کمیٹی کا ممبر شامل کیا جائے گا، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان سے ایک ایک سابق بیڈمنٹن چیمپئن کو بھی کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی نئی باڈی کے چارج سنبھالنے تک ایڈہاک کمیٹی فیڈریشن کے روزمرہ امور چلائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے