اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان مینز سکواش ٹیم ایشین چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

06 Nov 2026
06 Nov 2026

(لاہور نیوز) پاکستان مینز سکواش ٹیم ایشین سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دے دی، فیصلہ کن معرکے میں کل کوریا سے مقابلہ ہو گا۔

 

 پاکستان مینز سکواش ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین سکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

سیمی فائنل کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے عاصم خان نے ہانگ کانگ کے وانگ چی کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی، دوسرے سنگلز مقابلے میں نور زمان نے بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی مسلسل فتوحات کے نتیجے میں قومی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

خیال رہے ایشین سکواش چیمپئن شپ کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کی ٹیم سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے