06 Nov 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے دوسری اور ایف سی کالج لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ کا انعقاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیا گیا، جس میں مختلف کالجوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات پر کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ان مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ چیمپئن شپ کے مقابلے مزمل محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید اور چیئرمین لاہور بورڈ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔
حکام کے مطابق انٹر کالجیٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
