05 Nov 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 6 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے شروع ہو گی۔
شائقین راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ مقررہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق 9 سے 13 نومبر تک کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کیلئے جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم اور وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 800 روپے اور پلاٹینم باکس کا ٹکٹ 8 ہزار روپے یومیہ ہو گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔
