04 Nov 2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد اور رانا مدثر عمر کے کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ملک عابد حسین نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمات کی سماعت کی، مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں ایک گواہ سے جرح ہوئی،شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور رانا مدثر عمر کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 366/23 میں سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
اسی طرح عدالت نے دیگر 2 مقدمات کی سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی، مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات کا ٹرائل جاری ہے، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید شامل ہیں۔
