04 Nov 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی، شہر آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔
شہر میں سموگ کی اوسط شرح 386 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ سمن آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 683، علامہ اقبال ٹاؤن میں 631 جبکہ سید مراتب علی روڈ پر 465 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
