اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رائے ونڈ اجتماع 2026 کا ٹریفک پلان، 1103 ٹریفک افسران و اہلکار تعینات

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے سالانہ رائے ونڈ اجتماع 2026 کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اجتماع کے شرکاء کی محفوظ آمدورفت اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، رائے ونڈ اجتماع دو مراحل میں منعقد ہو گا، فیز ون 5 سے 8 نومبر جبکہ فیز ٹو 12 سے 15 نومبر تک جاری رہے گا، دونوں مراحل کی اختتامی دعائیں 8 اور 15 نومبر بروز اتوار ہوں گی۔

سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ اجتماع میں شرکت کیلئے لاہور رائے ونڈ روڈ، سندر روڈ اور مانگا روڈ سمیت سات داخلی راستے مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 10 مقامات پر ڈائیورشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

اجتماع میں آنے والے شرکاء کیلئے مختلف مقامات پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پارکنگ انتظامات کے تحت 2800 بڑی گاڑیوں، 5400 کاروں اور 10 ہزار موٹرسائیکلوں کی گنجائش مختص کی گئی ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک انتظامات کیلئے مجموعی طور پر 1103 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جن میں 7 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز اور سینئر ٹریفک وارڈنز جبکہ 866 ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 15 لفٹرز اور 9 بریک ڈاؤن گاڑیاں بھی تعینات ہوں گی، اجتماع کے دوران ٹریفک کی صورتحال، شہریوں کی سہولت اور شرکاء کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا، راستہ ایف ایم، راستہ ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورتحال اور متبادل راستوں سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق جی ٹی روڈ اور گوجرانوالہ سے آنے والے اجتماع کے شرکاء کالا شاہ کاکو انٹرچینج موٹروے کے ذریعے رائے ونڈ پہنچیں گے، جبکہ فیصل آباد اور شیخوپورہ سے آنے والے شرکاء فیض پور انٹرچینج موٹروے استعمال کریں گے، اسی طرح اوکاڑہ سے آنے والے شرکاء کو این ایف سی انٹرچینج، رنگ روڈ اور رائے روڈ کے ذریعے رائے ونڈ بھیجا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے