اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا

02 Nov 2026
02 Nov 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی سے 2 بیٹیوں کی کل جیل میں صبح 10 بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے سکینہ اور شاہ ریز کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ دونوں بیٹیوں کی والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے، وکیل ملاقات سے متعلق ڈی سی لاہور کو درخواست دے گا، ڈی سی لاہور وکیل کی درخواست پر کل ملاقات کرائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں سے 3 نومبر (منگل ) کو جیل میں صبح 10 بجے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع پر ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو طلب کر لیا، عدالت نے علیمہ خانم کی نظر بندی کی توسیع کے خلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ نے رپورٹ پیش کی، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کا ہسپتال میں علاج کرایا گیا، نورین نیازی کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، علاج کے دوران 29 اکتوبر کو حاجرہ نیازی کی والدہ سے ملاقات کروائی جا چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے