اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے

30 Oct 2026
30 Oct 2026

(لاہور نیوز) ہر کچن کی بنیادی ضرورت گھی اور کوکنگ آئل بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئے۔

مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں اور برانڈز کے درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں شہریوں کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگیں، جبکہ درجہ دوم کی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں بھی قیمتوں میں کمی کرنے سے گریزاں ہیں۔

مارکیٹ میں درجہ اول کے مختلف برانڈز کا گھی 630 سے 640 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ درجہ اول کا خوردنی تیل 650 روپے فی لٹر تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح درجہ دوم کا گھی 550 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل 570 روپے فی لٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر کر دیا ہے، اب گھی خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام آدمی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور لوگ مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوتی ہے تو دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی آنی چاہئے تاکہ عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف مل سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے