اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی، میاں بیوی گرفتار

01 Nov 2026
01 Nov 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس نے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بناتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پیدل موجود مشکوک میاں بیوی کو حراست میں لیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں قابو کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل اور اس کی بیوی نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 ہزار گرام چرس، 300 گرام آئس اور 700 گرام ہیروئن برآمد کی۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان لوکل ٹرانسپورٹ اور شاپر بیگز کے ذریعے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ پولیس چیکنگ سے بچنے کے لیے دونوں میاں بیوی کی صورت میں منشیات کی ترسیل کرتے تھے۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہدرہ عرفان چدھڑ اور سب انسپکٹر تنویر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ارشد حیات کانجو کا کہنا تھا کہ لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس پرعزم ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے