اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، احسن اقبال

29 Oct 2026
29 Oct 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اڑان پاکستان کا مقصد معاشی استحکام کو پائیدار ترقی اور روزگار میں تبدیل کرنا ہے۔

ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اکتوبر 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علاقائی  بحران کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں پہلے کوارٹر کے دوران 7.7 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا ستمبر پاکستان کی اشیاء کی برآمدات 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،اشیاء اور خدمات کی مجموعی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا،آئی ٹی سروسز کی برآمدات بڑھ کر 1.2 ارب ڈالر ہو گئیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14 فیصد اضافہ، پہلے کوارٹر میں 10.9 ارب ڈالر موصول ہوئے،پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت بنا رہے ہیں،پاکستان کے ہر ضلع کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا جائیگا،صوبائی حکومتوں کو اپنے صوبوں میں بورڈ آف انوسمنٹ کی طرز پر  بورڈ آف ایکسپورٹس قائم کرنے کا کہا ہے،ہر ضلع کی مقامی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسلسل روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے 5 سے 6 فیصد معاشی ترقی درکار ہے،درامدات کی بجائے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہی پائیدار حل ہے،مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر محصولات میں 7 فیصد اضافہ ہوا،ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال سے پہلی سہ ماہی میں 14.5 ارب روپے کی بچت کی گئی،صرف ستمبر میں ترقیاتی منصوبوں کی پڑتال سے لاگت میں 7 ارب روپے کی بچت کی گئی،پہلی سہ ماہی میں پی ایس ڈی پی کے تحت 61.3 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے