(لاہور نیوز) سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے، ٹام بینٹن نے 74 جبکہ ہیری بروک نے 44 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سیریز میں پہلی فتح کا متلاشی ہے جبکہ یہ میچ محض ایک رسمی کارروائی کے طور پر کھیلا جائے گا کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے ہیں۔
سری لنکا نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا جو ون ڈے کی تاریخ کا کامیابی سے حاصل کیا جانے والا دوسرا بڑا ہدف ہے۔
